‘Allamah Muhammad Yusuf Binnory (rahimahullah) writes:
“The deviant groups of the past made baseless objections against the noble Hadith to which the likes of Imam Abu Hanifah (rahimahullah), Imam Shaf’iy (rahimahullah), Imam Ahmad (rahimahullah) and others have given dumbfounding answers.
In every era those same objections are presented in a new disguise. The orientalists started their attack from the same front. They had a systematic venture in which they filled the same old poison in new capsules and tried to put it down the throats of the latter generation. At times they claimed that the Hadith was only compiled 200 years after Nabiy (sallallahu ‘alayhi wasallam) and questioned how could it be reliable? Sometimes they objected against the narrators of the Hadith and at other times they presented logical arguments. By doing so they created doubts in Salah, the times of prayer, zakah, fasting, hajj, qurbaniy and all the tenants of Din. They made the laws of Shari’ah their targets. They opened the doors of incorrect interpretations on matters like the Angels, Jinn, Satan, the soul [Ruh] etc. In this manner they tried to shake the foundations of Islam. However, the prophetic announcement had already been made:
“This Knowledge will be transmitted by every just successor who will negate the distortions of the deviated, the plagiarism of the people on falsehood and the false interpretations of the ignoramuses.”
(refer: Tadribur Rawi, vol. 4, pg. 19 and Atharul Hadith, pg. 7)
Alhamdulillah in every era Allah Ta’ala created such men who cleared the Sunnah from the dirt of the deviant. From the time of Imam Shaf’iy (rahimahullah) right until Ibn Wazir Yamaniy (rahimahullah) and Jalaluddin Suyutiy (rahimahullah) and from them until now there’s ample material available, not only in Arabic and Urdu but in English and other languages as well.
In the past 50 years scholars have added numerous invaluable books on this topic to the libraries. An extensive list of the books authored by the previous scholars is given in my book “Awariful Minan Muqaddimah Ma’arifus Sunan.”
(Adapted from: Basayr wa ‘ibar vol. 1, Pg. 130-131)
09/11/2017
__________
التخريج من المصادر
بصائر وعبر (۱/ ۱۳۰–۱۳۱): فرقِ باطلہ اور حدیث: بہر حال تمام فرقِ باطلہ خوارج، شیعہ، معتزلہ، قدریہ، جہمیہ اور مرجئہ وغیرہ نے احادیث کے خلاف جوہرزہ سرائی کی تھی (اور امام ابوحنیفہ رحمہ اللہ، امام شافعی رحمہ اللہ، امام احمد رحمہ اللہ اور دیگر محدثین ومتکلمین نے جس کا دندان شکن جواب دے کر ان کے حوصلے پست کر دیئے تھے) ہر دور میں ملاحدہ اسے جدید شکل وصورت میں پیش کرتے رہے ہیں، چنانچہ مستشرقین یورپ نے بھی اسی محاذ سے اسلام کی بیخ کنی شروع کی اور اس کے لیے ایک منظم مہم چلائی۔
جو زہر قدیم باطل پرستوں نے اُگلا تھا، اسی کو دوبارہ نئی بوتلوں میں بھر بھر کر جدید نسل کے حلق سے اتار نے کی کوشش کی، کبھی کہا کہ احادیث تو دو سو سال بعد قلم بند ہوئی ہیں، ان کا کیا اعتبار؟ کبھی حاملینِ حدیث پر اعتراضات کیے، کبھی عقلی شبہات ووساوس پیش کیے اور ان راستوں سے نماز، اس کے اوقات، زکاۃ، روزہ، حج، قربانی وغیرہ، تمام عبادات میں شکوک وشبہات پیدا کیے، اَحکام شرعیہ کو اعتراضات کا نشانہ بنایا، ملائکہ،جنات، شیاطین، ارواح وغیرہ میں تاویل باطل کا راستہ کھولا، اس طرح کوشش کی گئی کہ خدانخواستہ اسلام کی بنیادوں کو ہلادیا جائے، مگر لسانِ نبوت سے یہ اعلان پہلے صادر ہوچکا تھا:
«يحمل هذا العلم من كل خلف عدوله، ينفون عنه تحريف الغالين، وانتخال المبطلين، تأويل الجاهلين».
’’ہر آنے والی نسل میں کچھ عادل وثقہ حضرات اس علم دین کے حامل ہوں گے جو غلو کرنے والوں کی تحریف، باطل پرستوں کے غلط ادعا اور جاہلوں کی تاویل کو صاف کریں گے‘‘۔
سنت وحدیث پر مطبوعہ کتابیں: الحمدللہ! اللہ تعالیٰ نے ہر دور میں ایسے رجال کار پیدا کیے، جنہوں نے باطل پرست جاہلوں کے اٹھائے ہوئے گردوغبار سے سنت کا چہرہ صاف کیا۔ امام شافعی رحمہ اللہ سے ابن وزیر یمانی رحمہ اللہ صاحب”الروض الباسم‘‘اور شیخ جلال الدین السیوطی رحمہ اللہ صاحب ”مفتاح الجنۃ فی الاحتجاج بالسنۃ‘‘ تک اور ان سے آج تک نہ صرف عربی اردو میں، بلکہ انگریزی اور یورپ کی دوسری زبانوں میں بھی قابل قدر تالیفات وجو د میں آئیں۔ گزشتہ پچاس سال کے عرصہ میں اہل علم نے بیسیوں گراں قدر تصنیفات سے علمی کتب خانوں میں بیش بہا اضافہ کیا۔ قدمائے امت نے جو کتابیں تصنیف فرمائیں، ان کی طویل فہرست راقم الحروف کی کتاب ’’عوارف المنن مقدمۃ معارف السنن‘‘ میں مذکور ہے جو ان شاء اللہ! عنقریب طبع ہوگی۔
أثر الحديث الشريف (ص ٧): «يحمل هذا العلم من كل خلف عدوله، ينفون عنه تحريف الغالين، وانتخال المبطلين، تأويل الجاهلين».
رواه نحو العشرة من الصحابة، وهو مختلف في قبوله ورده، ونقل عن الإمام أحمد تصحيحه، وأظنه أراد مطلق القول، وقال العلائي في بغية الملتمس ص٣٤: حديث حسن غريب صحيح.
تدريب الراوي (٤/ ١٩): «يحمل هذا العلم من كل خلف عدوله، ينفون عنه تحريف الغالين، وانتخال المبطلين، تأويل الجاهلين».