‘Allamah Muhammad Yusuf Al Binnory (rahimahullah) writes:
“From the beginning of time, Allah Ta’ala selected the month of Ramadan as the season for abundant blessings and divine light (tajalliyat). Whenever Allah Ta’ala sent any gift from the sky for the reformation of humanity, Allah selected the month of Ramadan. The famous books and scriptures of the previous Ambiya were also revealed in this month culminating with the revelation of the Quran.
Ramadan is near. During this month divine light (Nur and Tajalli) of Allah will cover everyone, provisions for forgiveness of man will be made. Allah Ta’ala, the most Generous, will increase His generosity. The doors of Jannah will be opened, the gates of Jahannam will be locked.
O one who seeks good, go ahead! O one who intends evil, stop!
Every night countless sinful people are saved from the blaze of Jahannam. For the reformation and cleansing of the evil soul (nafs), Allah Ta’ala has ordained fasting during the day, so that a believer can acquire the highest stages of taqwa and become close to Allah Ta’ala.
During the nights we are encouraged to listen and recite the Quran. By means of the fast, the inner self (nafs) is cleansed and for the enhancement of the soul (ruh), Allah Ta’ala has arranged the recital of the Quran.
It is as though in this blessed month, the [inhabitants of] earth are given a chance to link up with the higher ranked Angels in the skies [Al-Malaul A’la].”
(Adapted from Basayr wa ‘ibar, vol. 2, pg. 407)
19/06/2017
__________
بصائر وعبر (۲/ ۴۰۷): ماہِ رمضان اور اُس کی برکات و فضائل
نفسِ اَمَّارہ کے تزکیہ واصلاح کے لیے حق تعالیٰ نے روزہ فرض فرمایا، تاکہ مومن تقویٰ کے بلند مر اتب حاصل کرکے مرتبۂ ولایت پر فائز ہوجائے۔ راتوں کو قرآن کریم سننے سنانے کی تر غیب دی اور اپنا کلام پاک بندوں کی زبان پر جاری کرنے کے مواقع بہم فرمائے۔ روزہ سے نفس کے تزکیہ کا سامان اور روح کی تربیت کے لیے کلامِ پاک سے بہرہ اندوز ہونے کا انتظام فرمایا گیا۔ ایسا محسوس ہوتا ہے کہ اس ماہِ مبارک میں زمین کا رابطہ ملا اعلیٰ سے قائم کردیا جاتا ہے۔ اللہ تعالیٰ نے رمضان المبارک کو -جب سے لیل ونہار کا نظام قائم فرمایا ہے- عجیب وغریب بر کات وتجلیات کا موسم بنایا ہے اور اس خاک کے پتلے کی اصلاحِ روح وتہذیبِ نفس کے لیے جب کبھی کوئی آسمانی تحفہ اُتارا ہے، اس کے لیے اسی ماہ کا انتخاب فرمایا گیا ہے۔ صحفِ ابراہیم ؑسے قرآن کریم تک تمام روحانی تحفے اور عجیب عجیب احکامِ ربانی اور قوانینِ الٰہی پر مشتمل نظام نامے سب اسی ماہِ مبارک کی بر کات ہیں۔ احادیث میں آتا ہے کہ حضر ت ابراہیم علیہ السلام کے صحیفے ماہِ رمضان کی پہلی تاریخ کو نازل ہوئے، موسیٰ علیہ السلام کی تورات چھ تاریخ کو،عیسیٰ علیہ السلام کی انجیل تیرہ تاریخ کو، داؤد علیہ السلام کی زبور۱۸ کو، اور قرآن کریم۲۴ کو نازل ہوا۔ (مسنداحمد) الغرض حق تعالیٰ نے ازل ہی سے کائنات کو اپنی رحمت سے سر فراز کر نے کے لیے اس ماہِ مبارک کو مشرف فرمایا ہے۔
بہرحال رمضان مبارک صحفِ سماویہ اور کتبِ الٰہیہ خصوصاً قرآن کریم کی ایک دینی یادگار ہے، جووحیِ آسمانی نے خود قائم کی ہے، لیکن اس یادگار اور جشنِ وحی کے لیے صرف یہ صورتیں نہیں رکھی گئیں کہ جگہ جگہ چراغاں کیا جائے، در ودیوار عجیب و غریب جاذبِ نظر و دلکش مناظر سے آراستہ کیے جائیں، رنگار نگ قمقموں سے سر زمین جگمگا اُٹھے، شا میا نے لگا ئے جائیں، تفریحات کا دور دورہ ہو، نہ عبادت کی فکر ہو نہ نماز کا خیال، نہ خدا کا نام ہو نہ کوئی دینی کام، بے جا اسراف وتبذیر کر کے قوم اور ملک کی تو انائی کو ختم کیا جائے۔ گویا ایک خدا فر اموش قوم کی زند گی ہو جس کو نہ ابتداء کی فکر ہو نہ انتہاء کا تصور، نہ مبدأ کا خیال ہو نہ معاد کا عقیدہ، یوں ہی لہو ولعب کی دنیا ہو اور عیش پر ستی کا سامان۔
آج کل جو یادگاریں قائم کی جاتی ہیں اس کا حاصل تو یہی ہوتا ہے، لیکن جو چیز اللہ تعالیٰ نے دنیا میں اصلاحِ نفوس کے لیے بھیجی ہو، جس سے روحوں کو جلا ملے، جس سے انسان حیوانات اور درندوں کی صف سے نکل کر صحیح معنوں میں بااخلاق انسان بنے، اس کے لیے یادگار بھی ایسی ہو نی چاہیے جس سے اس مقصد کی تکمیل ہو، تاکہ بے عمل افراد‘ باعمل، اور خدافر اموش قوم‘ باخدا بن جائے۔ انسان در ندوں اور جانوروں کی صفوں سے نکل کر فرشتہ خصلت بن جائے، غریبوں اور فقیروں کی خبرگیری کی جائے، مسکینوں، یتیموں پر رحم کیا جائے۔
الغرض انسان انسانیت کے اعلیٰ تر ین اخلاق واوصاف سے آراستہ ہوجائے۔ انہی مقاصد کے پیشِ نظر حق تعالیٰ نے ماہِ رمضان المبارک کے روزے فرض کردیئے اور راتوں کو قیام کی سنت جاری فرمادی، تاکہ بندۂ مومن اس کی راتوں میں قرآن پڑھے یا سنے، کبھی بارگاہِ عظمت وجلال کے سامنے سربسجود ہوکر، کبھی جھک کر تعظیم وتقدیس بجا لائے، کبھی کھڑے ہوکر قرآن کریم کے رقت انگیز نغموں سے دل کو گرمائے، اور ’’یَذْکُرُوْنَ اللہَ قِیَامًا وَّقُعُوْدًا وَّعَلٰی جُنُوْبِھِمْ‘‘ -وہ یاد کرتے ہیں اللہ کو کھڑے بھی، بیٹھے بھی اور لیٹے بھی- کا پیکر بن جائے اور دنوں میں اسی قرآن پر عمل کی تو فیق نصیب ہو۔ آنکھیں نیچی اور زبان کلمۂ خیر کے علاوہ بند رکھے، لڑائی جھگڑے سے پر ہیز کرے، نفسانی خواہشات کے کسی تقاضے کو پورا نہ کرے، صد قہ وخیرات کرے، ہر کارِ خیر کی طرف لپکے اور اس کی بجا آوری میں دریغ نہ کرے، ہر برائی سے بچے۔ الغرض سیرت وصورت اور عمل وکردار کے لحاظ سے سر اپا فر شتہ بن جائے۔ ظاہر و باطن کی ایسی اصلاح ہوجائے کہ اس کے سر تاپا سے ظا ہر ہو کہ یہ ایک با خدا قوم کا فر دہے۔ اب آپ کے خیال میں ماہِ رمضان اور نزولِ قرآن کا باہمی تعلق واضح طور پر آگیا ہوگا۔ یہ ہے حقیقی یادگار نزولِ قرآن کریم کی !!!